ملتان (نوائے وقت رپورٹ) پرانے مخالف دوست بن گئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں صلح ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے صلح کی تصدیق کر دی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے اختلافات ختم ہو گئے ہیں، حج پر جانے سے پہلے شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی ہم دونوں کے دل بالکل صاف ہیں۔ شاہ محمود قریشی بھی صلح کی تصدیق کر چکے ہیں کہ تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین سے متعلق دل میں جو کچھ تھا سب وقت کر دیا ہے۔