نیلم،سیز فائر لائن پر بھارتی بربریت جاری،ایک شہری زخمی ،کئی مکان تباہ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

نیلم (نامہ نگار) سیز فائر لائن پر بھارتی بربریت جاری ،ضلع نیلم کے شاردہ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے ایک شہری نورزمان ولد عبدالرحمان ساکنہ شاردہ زخمی جبکہ پرویز بٹ نامی شہری کا مکان مکمل طور پر جل کر راکھ ۔ چھے مکانات کو جزوی نقصان پاک فوج کا منہ توڑ جواب ۔اپر نیلم میں مسلسل گولہ باری کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح مفلوج عوام میں شدید خوف و ہراس،گزشتہ دو روز میں نیلم کے مختلف مقامات پر بھارتی گولہ باری سے ایک معصوم بچہ شہید، 15سے زائد افراد زخمی جبکہ درجن بھر مکانات ناقابل رہائش ہو چکے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کی حاضری نہ ہونے کے برابر،سردی کی شدت میں اضافہ اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے محفوظ مقامات پر نقل مکانی بھی ممکن نہیں تاہم عوام کے حوصلے بلند وطن کی آزادی تک ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...