لاس اینجلس (اے پی پی) آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی فنکارہ جین فونڈا کو غیر قانونی مظاہرہ کرنے کے الزام پر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ 81 سالہ فلمی سٹار جین فونڈا ملکی آب و ہوا کی تبدیلی پر احتجاج اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے کارروائی کا مطالبہ کررہی تھیں۔جین فونڈا کے فیس بک پیج پر جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے انھیں غیر قانونی مظاہرہ کرنے پر متعدد دیگر افراد کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔