چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کی مراد سعید سے ملاقات، سی پیک مغربی روٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ اسلام آباد میں چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں وفد نے وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر 1270کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی اور یہ شاہراہیں گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک تعمیر کی جائیں گی۔ اس موقع پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے مستقبل کی نسلیں مستفید ہوں گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ کہ راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہر قسم کی رکاوٹ دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، سی پیک سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین، اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور چین کے درمیان ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے اختتام پر متفقہ نکات پر وزارت مواصلات میں دستخط کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...