ادویہ ساز صنعت کی برآمدات کو سالانہ 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے: ڈریپ حکام

اسلام آباد (اے پی پی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے کہا ہے ادویہ سازی کی پاکستانی صنعت اس وقت سالانہ 550 ملین ڈالر کی برآمدات کررہی ہے جنھیں بڑھا کر دو ارب ڈالر سالانہ تک لایاجاسکتا ہے ۔ڈریپ کے حکام کے مطابق ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات کے فروغ کیلئے شراکت داری کے موثر نظام کی ضرورت ہے ، اس حوالے سے عالمی مارکیٹ کی طلب کے پیش نظر ادویات کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی برآمدات میں اضافے سے روپے کی قدر میں کمی کے حوالے سے شعبے پر پڑنے والے اثرات کو بھی زائل کرنے میں مدد ملے گی۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ادویہ سازی کی صنعت کے منافع میں 18 فیصد کمی ہوئی،برآمدات کے فروغ سے ادویہ سازی کی صنعت کی ترقی میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...