تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر نوآبادیاتی نظام کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کا ایجنڈا نامکمل رہے گا:ملیحہ لودھی

Oct 13, 2019 | 10:27

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر نوآبادیاتی نظام کے خاتمے سے متعلق عالمی ادارے کا ایجنڈا نامکمل رہے گا۔سیاسی امور اور نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کے بارے میں جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ پانچ اگست کو یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے ذریعے جموں کشمیر کے الحاق کا اعلان کیا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان تمام عالمی فورموں خصوصا اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔پاکستانی سفیر کا یہ بیان اقوام متحدہ میں رواں ہفتے کشمیر کے بارے میں انکا تیسرا بیان تھا جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ہے۔
 

مزیدخبریں