آئی ایم ایف حکومتی وزراء گھبراہٹ کا شکار ہو کر آزادی مارچ کی تشہیر کر رہے ہیں:مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے حکومت خود اتنی پریشان ہوگئی ہے کہ وزراء گھبراہٹ کا شکار ہو کر آزادی مارچ کی تشہیر کر رہے ہیں۔ وزراء کی اتری ہوئی شکلیں بتا رہی ہیں کہ ان کے اقتدار کے خیمے اکھڑنے والے ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نہ انگریزی سمجھ آتی ہے اور نہ ہی اردو اس لئے خان صاحب جو زبان سمجھیں گے اس زبان میں بات کی جائیگی،نیب ساکھ کھو چکا ہے اب وہ چابی والا کھلونا بن چکا ہے اور چابی اس کے پاس جو ملک کی سا لمیت سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دورانی کے گھر کی خواتین کی گرفتاری کے وارنٹ شرمناک اقدام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...