راولپنڈی، شراب کی سمگلنگ میں ملوث قوی رضاکار ملازمت سے برخاست

Oct 13, 2019

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنڈی پولیس میں قانون شکنوں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہا۔سی پی او فیصل رانا نے شراب کی سمگلنگ میں ملوث ہونے پر قوی رضاکار کو ملازمت سے برخاست کر دیا،ملزم سے 5سو لیٹر شراب بر آمد،ملزم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ ریس کورس میں بطور قومی رضاکار وردی پہن کر ڈیوٹی کرنے والا احسن خان شراب کے مکروہ دھندے میں نہ صرف ملوث ہے بلکہ شراب کا سمگلر بھی ہے۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی کو سی پی او نے ملزم کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم احسن خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے5سو لیٹر شراب بر آمد کر لی،ملزم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،سی پی او فیصل رانا نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار سید علی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے وردی کی آڑ میں قانون شکنی کرنے والے ہر شخص کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے یہ تو رضاکار ہے اگر کوئی پولیس اہلکار بھی کسی قسم کی قانون شکنی میں ملوث ہو گا تو اس کے خلاف وہی کارروائی ہو گی جو قانون کے مطابق ہے،سی پی او نے ملزم رضاکار احسن خان کو ملازمت سے بر طرف کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے ان ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے جو ملزم کے ساتھ اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں،سی پی او نے کہا کہ وردی کی آڑ میں قانون شکنی کرنے والوں کو محکمہ میں نہیں رہنے دوں گا بلکہ انہیں قانون کے مطابق جیل بھجواؤں گا۔

مزیدخبریں