فیصل آباد (آئی این پی) ٹیکسٹائل سٹی میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لیے ملک کی تیسری بڑی ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کی مکمل ہڑتال وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ کام ٹھپ رہے۔ سینکڑوں مقدمات التواء کا شکار ہو گئے۔ دور دراز سے آئے ہو ئے ہزاروں سائلین ذلیل و خوار ہو نے کے بعد واپس چلے گئے۔ ہڑتال پر سینئر وکلاء نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ لا ہور ہا ئیکورٹ بنچ کا ٹیکسٹا ئل سٹی میں قیام اس ریجن کے عوام کا بنیادی حق ہے اور یہ حق ہم لیکر رہیں گے جب تک فیصل آباد میں ہا ئیکورٹ بنچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔
فیصل آباد ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال‘ حق دیا جائے: ارکان بار
Oct 13, 2019