اسلام آباد (اے پی پی) گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 8 لاکھ کنال بنجر اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا،مختلف شعبوں میں اصلاحات کے بروقت اور مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گزشتہ روز پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی بہتری کے اقدامات کے تحت گلگت بلتستان میں 8 لاکھ کنال بنجر اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا جس میں سے دو لاکھ کنال بنجر زمین قابل کاشت بنائی جاچکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی ہیں جن کے بروقت اور مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔