کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کی تمام مرکزی شاہراہوں پر رینجرز کی پٹرولنگ شروع ہو گئی۔ رینجرز حکام کے مطابق پٹرولنگ ڈی جی رینجرز کے احکامات پر کی جا رہی ہے۔ ڈی جی رینجرز نے تمام ونگز کو نیب چیکنگ اور پٹرولنگ کی ہدایت کی ہے۔ سٹریٹ کرائمز کے خلاف مؤثر حکمت عملی بنا لی ہے‘ پولیس کے ساتھ ملکر سٹریٹ کرائمز کا خاتمہ کریں گے۔
کراچی: سٹریٹ کرائمز روکنے کیلئے مرکزی شاہراہوں پر رینجرز کی پٹرولنگ
Oct 13, 2019