امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے پائلٹوں سے معلومات چھپائے رکھیں: ماہرین

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ایوی ایشن ریگولیٹرز کا ایک بین الاقوامی پینل اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے دو حادثات کا شکار ہونے والے 737 Max طرز کے دو طیاروں کے بارے میں اہم معلومات ریگولیٹرز اور پائلٹوں سے چھپائے رکھی تھیں۔ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ ادارہ دو مختلف فضائی حادثات کا سبب بننے والی ’خود کار پائلٹ سسٹم‘ کی مرکزی خامی کو سمجھنے کے لیے درکار مہارت نہیں رکھتا۔ جمعے کو جاری کردہ اس رپورٹ میں مستقبل میں ایسے کسی بھی نئے طیارے کو پرواز کی اجازت دینے کے لیے بارہ تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔ 737 Max طرز کے طیاروں کے دو حادثات میں 346 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن