برطانیہ: طیارے میں عریاں ہونے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

Oct 13, 2019

لندن (نیٹ نیوز) عدالت نے طیارے میں فحش حرکت کرنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا۔ برطانوی اخبارکے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کی عدالت نے نتاشا ایلن کو طیارے میں شراب پی کر عریاں ہونے کے جرم میں جیل بھیج دیا۔ خاتون پر الزام تھا کہ وہ مانچسٹر سے سپین کے جزیرے فیورٹ وینٹرا جانے والی ایئرلائن میں سب کے سامنے برہنہ ہوئی تھی۔ وہ انتظامیہ کو گالیاں دینے سمیت ان پر ایئرلاین کو واپس مانچسٹر لینے کے لیے بھی دباؤ ڈالتی رہیں۔ عدالت نے خاتون کو ایئرلائن کی ساکھ خراب کرنے اور مسافروں کو قابل اعتراض واقعہ دکھانے کے جرم میں 15 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ انگلینڈ میں پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون کو طیارے میں عریاں ہونے پر سزا سنائی گئی۔

مزیدخبریں