لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اللہ کریم کے احسانات میں سے اپنے بندوں پر ایک بہت بڑا احسان یہ بھی ہے کہ رب تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے، اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو احترام انسانیت، ایک دوسرے کے ساتھ بھلائی اور اچھائی کی تلقین فرمائی ہے، اللہ کریم کی محبت میں بھوکے، یتیم ،مسکین اور قیدی کو کھانا کھلانا انسانی خدمت ہے،رنگ ونسل، جنس و مذہب کی تفریق کے بغیر تمام انسانوں کے حقوق کی پاسداری کرنا احترام انسانیت ہے، اسلام نے انسانوں کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے حقوق ادا کرنے کی ہدایت اور تلقین فرمائی ہے، احترام انسانیت کو ایمان کی شرط قرار دیا ہے، وہ جامع المنہاج ماڈل ٹائون میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسول کریمؐ نے نہ صرف انسانیت کے احترام کی تلقین فرمائی بلکہ اسے عملی طور پر کر کے بھی دکھایا، حضور اکرمؐ نے جنگ کے دوران بھی انسانیت کے احترام کا حکم دیا ہے۔
اللہ کریم کی محبت میں بھوکے، یتیم ،مسکین کو کھانا کھلانا انسانی خدمت ہے:رانا ادریس
Oct 13, 2019