لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ ،مرکزی آرگنائزرمحمد فیصل پاشا،مرکزی سینئر نائب صدور تنویرخان،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،ناصرقریشی ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ، نائب صدور نوشادحمید،سلمان پرویز،ناصرچوہان ایڈووکیٹ، شکیل اعوان، ممتازاعوان ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدر پنجاب جان محمدرمضان ،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدر کوئٹہ کامران خان بازئی ،صدرکراچی یونس میمن اورصدرشیخوپورہ عمران حیدرنے کہا ہے کہ حکمران ہاتھوں کی ''زنجیر ''بناکر کشمیریوں کی'' زنجیر'' نہیں توڑ سکتے۔ جموں وکشمیر میں 7/24بنیادوں پربھارتی ظلم وستم بلکہ بربریت جاری ہے لہٰذاء پاکستان میں ہفتہ واربنیادوں پرعلامتی احتجاج کا بھونڈا مذاق بندکیاجائے۔مودی سرکار بیانات نہیں سخت اقدامات سے راہ راست پرآئے گی۔