سلاطین نہیں، صالحین نے اسلام پھیلایا:سنی اتحاد کونسل

Oct 13, 2019

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ برصغیر میں اسلام کی اشاعت و سربلندی میں سیدنا حضرت علی ہجویریؒ نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد انوار مدینہ میں سیدنا حضرت علی ہجویریؒکے 976ویں عرس کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی حسیب احمد قادری،حافظ محمد عدیل عارف مہر،حافظ محمد رفیق قادری،ڈاکٹر محمد احمد نورانی،شاذب چھٹہ،قاری غلام سرور حیدری،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام سلاطین نے نہیں صالحین نے پھیلایا،صوفیاء کرام کی تعلیمات کا مرکز و محور محبت رسولؐ ہے،تاریخ اسلام اولیاء کرام کے روشن تذکروں سے بھری پڑی ہے،اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایاجاسکتاہے۔

مزیدخبریں