لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن کسی کو انتشار اور ذاتی تسکین کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ حکومت ملک و قوم کے مفاد کیخلاف کوئی قدم نہیں اُٹھائیگی۔ کرپشن کی بنیاد پر کھڑی اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی ۔ حکومت کا کام آئین، قانون کی بالادستی، اداروں کی مضبوط اور انہیں بااختیار بنانے کیساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہے۔ اپوزیشن جماعتیں عوام کو باہر نکالنے اور حکومتی امور میں رکاوٹ بننے کے دعوئوں کو اپنے سینوں میں ہی دفن کر دیں کیونکہ عوام ان کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے۔
پر امن احتجاج ہر شہری کا حق‘انتشار کی اجازت نہیں دینگے : سعدیہ سہیل رانا
Oct 13, 2019