لاہور ( سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر و سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو جمعیت علمائے اسلام پاکستان مسترد کرتی ہے اور دیوبندی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کا بائیکاٹ کریں۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام اپنے عہدے کے لیے فخر کے بجائے ندامت کا باعث بن رہے ہیں۔ دینی مدارس پر کسی قسم کی حکومتی قد غن کسی صورت میں منظور نہیں،دینی مدارس کا اپنا ایک نظام ہے جس کے تحت یہ چل رہے ہیں اور چلتے رہیں گے،اور یہ حکومت پر بوجھ نہیں بلکہ تعلیم کے پھیلاؤ میں حکومت کے ساتھ بہترین تعاون ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق المدارس العربیہ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مفتی جے یو آئی مرکزی پنجاب کے امیر احمد علی ثانی، مفتی ریاض جمیل مولانا عمیر عبدالہادی،مولانا عرفان الحق میاں نثار احمد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
جمعیت علماء اسلام پاکستان نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو مسترد کردیا
Oct 13, 2019