بحرانوں سے نجات کیلئے قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا: قمر الزمان بابر

لاہور (نیوز رپورٹ) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے قائد و اقبال کی تعلیمات سے رہنمائی لینا ہوگی۔ پاکستان قائداعظم کے بعد قیادت کے فقدان کی وجہ سے بحرانوں کا شکار رہا۔ قائداعظم نے مسلسل جدوجہد کا درس دیا۔ اتحاد‘ ایمان اور تنظیم کے اصول قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ مذاکرے سے خطاب میں ارشاد عالم شاد‘ چودھری لیئق اسامہ بابر تنزیل الزمان‘ امجد عبید‘ آغا شوکت‘ مکرم شاہ نقوی نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے تحریک پاکستان والے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قائداعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے صرف 7 برس میں پاکستان کے خواب کو تعبیر دی۔ مذاکرے میں خالد محمود‘ اعجاز احمد‘ وقار احمد‘ سید مبین شاہ‘ امیر علی زیدی‘ نور حسین منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...