منشیات کیس‘ رانا ثناء کے سٹاف ممبر کی روبکار جاری

Oct 13, 2019

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد منشیات عدالت لاہور نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللہ کے سٹاف ممبر کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ عدالت نے سبطین حیدر کی دو، دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہائی کی روبکار جاری کی۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ساتھ گرفتار پانچ افراد کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

مزیدخبریں