ریپ کیس،ملزمان کی ٹرائل کورٹ سے بریت کے خلاف اپیل دائرکرنے کا حکم

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سی پی او کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے تھانہ روات کے علاقے میںلڑکی کے ساتھ گیبنگ ریپ کیس میں مبینہ ملوث تین پولیس ملازمین سمیت4ملزمان کی ٹرائل کورٹ سے بریت کے خلاف اپیل دائرکرنے کا حکم دے دیا اورلیگل برانچ کوہدائت کی کہ وہ فوری طور پر اپیل تیار کرے قانونی مشاور ت کے بعد جس دن اپیل تیار ہو جائے اسی دن عدالت عالیہ کے سامنے دائر کر دی جائے گزشتہ روز ٹرائل کورٹ نے پولیس ملازمین راشد منہاس ، محمد نصیر ، محمد عظیم سمیت پرائیویٹ ساتھی عامر شہزاد کو بری کر دیا تھا جس پر سٹی پولیس آفیسرکی صدارت ہفتہ کو اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن طارق ولائت ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل ،ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ایس پی صدر رائے مظہر اقبال،ڈی ایس پی لیگل سمیت لیگل برانچ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن