لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک میں افراط زر میں کمی لائیں گے کیونکہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے بہتر انداز میں کام کررہے ہیں۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی حکومت مخالف تحریک کا مقصد معیشت اور استحکام کو متاثر کرنا ہے۔عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پالے گی۔انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایجنڈے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کے عوامی جلسوں کے پیچھے بڑے خطرناک عزائم ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور ایم ایل ون کے خلاف بین الاقوامی سازش اور ایجنڈہ کارفرما ہے مگر دونوں منصوبے ہرقیمت پر مکمل ہوں گے۔
سی پیک ، ایم ایل ون کیخلاف بین الاقوامی سازش اور ایجنڈا کارفرما ہے: شیخ رشید
Oct 13, 2020