طالبان حملوں میں کمی‘ انٹرا افغان مذاکرات میں پیشرفت پر ہی باقی فوج نکالیں گے‘ امریکی جنرل

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارک ملی نے امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا افغانستان میں تشدد میں کمی پر منحصر ہے۔ امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کیلئے امن معاہدے کی شرائط پر عمل ضروری ہے۔ امریکہ افغان جنگ ذمہ دارانہ انداز میں ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ فروری کے امن معاہدے کے تحت پہلے ہی اپنے فوجیوں کی تعداد کم کر چکا ہے۔ طالبان حملوں میں کمی اور بین الافغان مذاکرات میں پیشرفت پر ہی باقی امریکی فوجیوں کا انخلاء ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے 25 دسمبر تک افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلاء کا کہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...