ملتان(نیو زرپورٹر)اسلام کے مقدس دفاع کے لیے ملت مسلمہ کا شعور سے بہرہ ور ہونا ناگزیر ہے ظلم و استحصال کے خلاف جدوجہدکی تربیت کربلاء کے بغیرنامکمل ہے یہ بات مذہبی رہنما سید اسد عباس بخاری اور تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے سید علی عمران لائسنسدار کے زیر اہتمام سید عطاء حسین ایڈووکیٹ (مرحوم ) کی رہائش گاہ چوک قذافی سے شہد ائے کربلاء کی یاد میں برآمد ہونے والے علم وذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہی ۔