پا کستان میں ہڈیوں کے امراض  کا عالمی دن منایا گیا

 اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پا کستان میں بھی ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن(ورلڈ آ  رتھر ا ئٹس ڈے)پیر کو  منایا گیاجبکہ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد  کی گئیں۔ اس دن کے حوالے سے حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب، روش ،پاکستان سوسائٹی برائے ریوما ٹولوجی ، پاکستان  میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، آرتھرائٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ،آرتھوپیڈک  کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن اور بعض دیگر طبی ، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے خصوصی سیمینارز ،کانفرنسز،  ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں کا اہتمام کیاگیا جس میں ہڈیوں کے امراض ، جوڑوں کے درد کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ،  آرتھرائٹس کی ابتدائی علامات ، وجوہات ، علاج ، تدارکی اقدامات ، پرہیز و دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اس ضمن میں  منعقدہ تقریبات سے شعبہ ریومو ٹالوجی ، آرتھو پیڈک سے تعلق رکھنے والے ماہرین طب نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن