افغانستان، جھڑپوں کے دوران 7پولیس اہلکار ہلاک،6زخمی

پلِ خمری(شِنہوا)افغانستان کے 2شمالی صوبوں میں  جھڑپوں کے دوران 7پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے ہیں، مقامی ذرائع نے سوموار کے روز تصدیق کردی ہے۔صوبہ بغلان کے ضلع دوشی کے ضلعی سربراہ صاحب داد غفوری نے شِنہوا کو بتایا کہ داہان لخب پولیس چوکی پر جھڑپوں میں 4پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔عہد یدار نے مزید کہا کہ قومی دارالحکومت کابل کو شمالی صوبوں سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کے ساتھ پہاڑی علاقے میں چوکی پر بندوقوں اور دستی بموں سے مسلح عسکریت پسندوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 1عسکریت پسند بھی ہلاک ہوگیا۔ ضلعی عہدیدارنے شِنہوا کو بتایا کہ اس کے ہمسایہ  صوبہ تخار کے ضلع خواجہ بہاالدین کے مقامی علاقہ باندرے ینگی کالا میں اسی طرح کے ایک واقعہ میں 3 پولیس اہلکار زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جھڑپوں کے دوران متعددعسکریت پسند بھی ہلاک ہوگئے۔حالیہ سالوں میں صوبے شدید جھڑپوں کی زد میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...