تاجکستان  ،1992 سے صدرکے عہدے پربراجمان امام علی رحمان فاتح قرار

Oct 13, 2020

دوشنبے(این این آئی)تاجکستان کے صدر امام علی رحمان صدارتی انتخابات میں 90 فیصد سے زائد ووٹ لے کر سرفہرست رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق سوویت ریاست تاجکستان کے الیکشن کمیشن نے بتایاکہ اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق حق رائے دہی استعمال کرنے والے 90.9 فیصد عوام نے امام علی رحمان کے حق میں ووٹ دیا۔ ٹرن آئوٹ 85 فیصد رہا۔ تازہ کامیابی نے علی رحمان کے اقتدار کے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری رہنے کا امکان پیدا کر دیا ہے۔ وہ 1992 سے تاجکستان میں حکمران ہیں۔

مزیدخبریں