لاہور(نامہ نگار)زمبابوے کرکٹ بورڈکے 5 رکنی سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی راو سردار علی خا ن اورچیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے وفد کا استقبال کیا۔ز مبابوے سکیورٹی وفد کو سیف سٹیز افسران نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی اور سری لنکن اور بنگلہ دیشی ٹیمز کو دی جانے والی سکیورٹی انتظامات کی ویڈیو سمیت دیگر انتظامات بارے بھی بتایا گیا۔اس موقع پرزمبابوے سکیورٹی وفد کو ائیر پورٹ وسٹیڈیم روٹس،ہوٹلز،پارکنگ،پولیس فورس بارے تفصیلی بریف کیا گیا۔