لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور محمدعمر شیخ کی ہدایت پر لاہورپولیس کا اشتہاری ملزمان اور سنگین وارداتوں میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، ایک ہی روز میں سنگین جرائم میں ملوث2 اشتہاری ملزمان اورسنگین جرائم میں ملوث 2 گینگ کے 5 ممبران گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ 12 گھنٹوں کے دوران ناجائز اسلحہ پر 10 مقدمات، منشیات کے08 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔