لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ ستمبر کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 4448ملزمان کو گرفتار کیا۔ سٹریٹ کرائم،ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن میں 124گینگز کے298ملزمان سے02کروڑ85 لاکھ سے زائد روپے مالیت کی ریکوری کر کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران644ملزمان کو گرفتار کے اْن کے قبضہ سے32 رائفلز،03 کلاشنکوف، 23بندوقیں، 560ریوالورز وپسٹلزاور 3332 گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران750ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے17کلو488 گرام ہیروئن،198 کلوگرام سے زائد چرس،340گرام آئس،08کلو 450 گرام افیون اور6399بوتلیں شراب برآمدکی گئیں۔قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران404ملزمان سے 06لاکھ10 ہزارروپے سے زائد رقم برآمدکی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران167 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔