ؒلاہور (خصوصی نامہ نگار)ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے۔حکمرانوں نے غریب عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ،وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، غریب عوام کو کروناسے زیادہ پی ٹی آئی سے خطرہ ہے،تبدیلی کا سونامی لے کر آنے والوں نے ملک میں مہنگائی کا سونامی لاکر غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، یہ باتیں جے یو آئی پنجاب سیکرٹری جنرل مولانا صفی اللہ ،مولانا نعیم الدین ،مولانا مفتی عبد الحفیظ ،محمدا فضل خان اور دیگر جے یو آئی لاہور کی تمام تحصیلوںکی مجلس عاملہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔