نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) 22 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ چوھڑ چک کے نوجوان ارکاز ارشد نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لی۔ اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر اسے ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔