گوجرانوالہ جلسے میں  پیچھے ہٹنے والی جماعت مجرم ٹھہرے گی:رانا جمیل منج 

  رائے ونڈ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء این اے 136کے ٹکٹ ہولڈر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ رانا جمیل منج نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں کوئی پار ٹی16اکتوبر گوجرانوالہ جلسے سے پیچھے ہٹی یاشرکت میں خانہ پری کی تو مجرم ٹھہرے گی، پی ڈی ایم کی تحریک عوامی مشکلات ،میڈیا، لاقانونیت اور مہنگائی کے طو فان ،ظلم بربریت کا مقدمہ لڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن