اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی ہدایت پر عمل کیا جاتا تو نہ ہی سقوط ڈھاکہ جیسا المناک سانحہ ہوتا، نہ ہی 12 اکتوبر 1999ء جیسا اقدام۔ اسی لئے ہم کہتے ہیں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘۔ یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔