اعظم طارق شہید ایک شخصیت نہیں نظریہ کا نام تھا ، مسعود الرحمن عثمانی               

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) اہلسنت  کے مرکزی رہنما علامہ محمد اعظم طارق شہید ایک شخصیت نہیں بلکہ نظریہ کا نام تھا اور ہم آج بھی اسی نظریہ پر قائم ہیں۔مولانا محمد اعظم طارق شہید کے پیش کردہ ناموس صحابہ بل کو قومی اسمبلی سے منظور کر لیا جاتا تو آج ہمیں تحفظ ناموس رسالتؐ و ناموس صحابہ ؓکیلئے مارچ و دھرنے کی ضرورت نا پیش آتی۔ان خیالات کا اظہار مرکز اہلسنت جامع مسجد عبداللہ بن مسعود کراچی کمپنی اسلام آباد میں سنی رابطہ کونسل کے اجلاس سے علامہ مسعود الرحمن عثمانی،حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرزاق حیدری، مولانا عبدالرحمن معاویہ،مفتی تنویر عالم ،مولانا بلال عمر،قاری اسد عرفان،قاری افتخار و دیگر حضرات نے کیا۔مولانا محمد اعظم طارق شہید کی تمام خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے  15 اکتوبر بروز  جمعرات دن گیارہ بجے ہاکی گراؤنڈ آبپارہ اسلام آباد میں میں شہداء اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن