سلیم ملک کیس کی سماعت‘ فریقین  کے دلائل مکمل‘ فیصلہ محفوظ

Oct 13, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سلیم ملک کیس کی سماعت کے لیے پی سی بی کی جانب سے مقرر آزاد ایڈجیوڈیکیٹر فضل میراں چوہاں نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سلیم ملک کیس کی سماعت پیر 12 اکتوبر کو ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ہوئی۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔ سماعت کے بعد سلیم ملک اور ان کے وکیل سعود چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں فریقین نے دلائل دئیے ہیں جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں