موٹرسائیکلوںمیں تصادم، کار درخت سے جاٹکرائی، 2 افراد جاں بحق

ٹاٹے پور،گگو منڈی  (نامہ نگار ) موٹرسائیکلوںمیں تصادم، کار درخت سے جاٹکرائی، 2 افراد جاں بحق  ٹاٹے پور سے نامہ نگار کے مطابق 15 سالہ محمد عرفان ولد محمداسلم گجر ٹاٹے پور سے اپنے گھر گوکل والہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا تودفتر یونین کونسل کے قریب دوسرے موٹرسائیکل سے ٹکرانے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا میت گھر پہچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔گگو منڈی سے نامہ نگارکے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے وقت بورے والا سے عارف والا کی طرف جانے والی کار بے قابو ہو کر اڈا مانا موڑ کے قریب درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور کو سر میں شدید چوٹ آئی اور وہ جاں بحق ہو گیا ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا تو کار ڈرائیور جاں بحق ہو چکا تھا ریسکیو1122نے لاش کو سول ہسپتال گگو منڈی منتقل کر دیا ڈاکڑز کے مطابق متوفی سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق وہ دل کا مریض تھا اور دوران ڈرائیونگ اسے دل کا دورہ پڑا اور کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی کار میں صرف ڈرائیور ہی سوار تھا جس کی شناخت حاجی محمد سکنہ جامعہ اسلامیہ عارف والا کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...