کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر  اورمت مسلمہ کا دھڑکتا دل ہے: محنتی

Oct 13, 2020

کراچی(نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کراچی نہ صرف ملک کا سب سے بڑا شہر بلکہ امت مسلمہ کا دھڑکتا دل ہے۔ کراچی کی ترقی و خوشحالی کے اثرات پورے ملک پر پڑتے ہیں۔ اس لئے حکومت شہر کے مسائل کے حل کے ساتھ کراچی تا کشمور تمام بلدیاتی اداروں کو مکمل اختیار وسائل دے جو کہ ان کا بنیادی و آئینی حق ہے۔ 14 اکتوبر کو کراچی تا کشمور پورے صوبہ میں یوم یکجہتی کراچی منایا جائے گا۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے جہاں ملک بھر سے ہر زبان بولنے والے آباد ہیں۔ جتنے لوگ رہتے ہیں وہ سب کراچی والے ہی کہلائیں گے۔ صوبائی دارالخلافہ اور ملک کا سب سے بڑا شہر حکومتی غفلت کی وجہ سے کچرا کنڈی سمیت بے شمار مسائل کی جڑ بنا ہوا ہے۔ عوام پانی و بجلی و صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ سب سے ذیادہ ٹیکس دینے و ملک کے سب سے بڑے شہر کا یہ حال ہے تو پھر سندھ کے باقی ماندہ اضلاع میں عوام کس طرح زندگی گذار رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریشان ہوتا ہے تو پورا ملک پریشان ہوتا ہے۔ کراچی کی کامیابی پورے ملک کی کامیابی ہے۔ کراچی میں ملک کے ہر حصے اور ہر زبان بولنے والے بستے ہیں۔ موجودہ وفاقی حکومت بھی اہل کراچی کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔ اسلئے سندھ کے عوام چودہ اکتبور کو یوم یکجہتی کراچی کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کرکے اہلیان کراچی کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ۔ #

مزیدخبریں