مسلم لیگ فنکشنل میں  شمولیتوں کا سلسلہ جاری

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔  شامل ہونے والے نوجوانوں کو فنکشنل لیگ سندہ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے خوش آمدید کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کے فنکشنل لیگ لاڑکانہ اور لیاقت آباد کے نوجوانوں میں فرق ختم کرنا چاہتی ہے ، پیر صاحب پاگارا کا ایک ہی نعرہ ہے متحد سندھ مظبوط پاکستان ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے وسائل ھمیشہ لوٹے گئے ہیں شہریوں نے جن پر اعتماد کیا اور ووٹ دیے انہوں نے ہی ان کے وسائل لوٹے اور اپنے جیبیں بھریں ، کراچی کے تمام مسائل کا حل فنکشنل لیگ کی قیادت پیر صاحب پاگارا اور سید صدرالدین شاھ کے پاس ہے ، ہم کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے میدان عمل میں آئے ہیں ، سردار عبدالر حیم نے کہا کے فنکشنل لیگ میں ملک دشمنوں جرائم پیشہ افراد ، بھتہ خوروں ، منشات فروشوں اور لینڈ گریبروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، کیونکہ کہ کراچی پہلے سے انہیں لوگوں کی وجہ سے زخمی ہے ، ہم توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں ، زرداری لیگ گزشتہ بارہ سالوں سے اقتدار میں ہیں مگر کراچی سمیت پوری سندھ کو تباہ و برباد کردیا ہے ، تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نائب صدر سردار شیر محمد رند نے کہا کہ اپنی تقدیر بدلنے اور بھتر مستقبل کی خاطر کراچی کی عوام پیر صاحب پاگارا کے ہاتھ مظبوط کرے ، آنے والا وقت آپ لوگوں کا ہے ، تقریب کو فنکشنل لیگ سندہ کے رابطہ سیکریٹری عبدالکریم شیخ ، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ ، سیکریٹری فرحان عالم نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن