کراچی (نیوز رپورٹر) نامور علمی شخصیت مولانا عبد الحلیم چشتی کی نماز جنازہ جامعہ الرشید میں نماز عصر اور جامعہ بنوری ٹاؤن میں نماز مغرب کے بعد ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کو کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔دریں اثناء وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماں نے نامور علمی شخصیت مولانا عبدالحلیم چشتی کی رحلت کو عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا,وفاق المدارس کے قائدین نے مولانا چشتی کو علوم الحدیث کا خادم اور چلتا پھرتا کتب خانہ قرار دیا,انہوں نے کہا کہ مولانا چشتی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی,وفاق المدارس کے قائدین نے مولانا کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔