بیول (نامہ نگار)۔ قاضیاں کی ملحقہ آبادی جگاپیکا نئی آبادی کو گیس سے محروم رکھنا عوام علاقہ کی حق تلفی ہے ارد گرد کی آبادیوں میں گیس لگے دس سال سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن جگاپیکا کو جان بوجھ کر سابق دور حکومت میںسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا نئی حکومت کو بھی بنے دوسال سے زیادہ عرصہ گزر گیا لیکن اس مسئلہ پر کوئی توجہ نہیں دی گی ا ن خیالات کا اظہار جگاپیکا نئی آبادی کے معززین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند سو گز کے فاصلے پر آبادیاں گیس جیسی قدرتی نعمت سے دس سال سے مستفید ہو رہی ہیں لیکن چگا پیکا نئی آبادی کی عوام لکڑیاں اور مہنگے داموں سلنڈر خرید کر جلانے پر مجبور ہیں انہوںنے کہا کہ سابق دور حکومت میں جگاپیکا نئی آبادی کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں ولا سلوک کیا گیا اور ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا معززین نے منتخب ارکان اسمبلی کو ان کا کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے جگا پیگا نئی آبادی کو گیس فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرے تا کہ عوام الناس گیس جیسی قدرتی نعمت سے مستفید ہو سکے ۔