فتح جنگ (نامہ نگار) تحریک دفاع صحابہ کے روح رواں مولاناڈاکٹرعادل خان شہیدکے مشن کوجاری رکھاجائے گا ، مولاناشہیدکے قاتلوں کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے ان خیالات کااظہارمہتمم جامعہ انوارصحابہ واہل بیت فتح جنگ مولا نامحمدابوبکر حیدرنقشبندی ، ناظم تعلیمات مولاناعد یل معاویہ نے علماء کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی واستحکام کونقصان پہنچانے والامخصوص گروہ صحابہ کرام پر گالم گلوچ کے بعدگولی وانتشارپر اترآیا ہے اگرکراچی ، لاہور ، اسلام آباد میں صحابہ کرام کی گستاخی کرنے والے ملک دشمن راء کے ایجنٹوں کو پھانسی پر چڑھایا جاتا تو خیرپور میں گستاخی کاواقعہ پیش نہ آتا اور اگرمفتی شامز ، ڈاکٹرفیاض علامہ اسلم شیخوپوری ، عبدالغفورندیم شہیدکے قاتلوں کو سزا ملتی تو یہ قاتل گروہ شرپسندی سے باز رہتا انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و علماء کی حفاظت کیلئے حکومت وقت کو مضبوط لائحہ عمل و قانون سازی کرناہوگی ۔
مولانا عادل خان شہیدکے مشن کوجاری رکھاجائے گا ، مولاناابوبکرحیدر
Oct 13, 2020