مندرہ(نامہ نگار)وطن عزیز کو آج سے بیس سال قبل اس وقت تاریکیوں کی طرف دھکیلا گیا جب ایک منتخب عوامی وزیراعظم کی جمہوری حکومت پر شب خون مار کرجنرل پرویزمشرف نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔حالا ت سازگارہونے پر جب میاں نواز شریف پھر وزیراعظم بنے تو مختلف چالوں اور سازشوں کے ذریعے میاں نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقتدار سے الگ کر کے ملک کو ایک بار پھر تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا۔آج حالات یہ ہیں کہ بیچارے غریب عوام شدید مہنگائی کے باعث خود کشیوں پر مجبور ہیں اور حکمران ٹس سے مس نہیں ھو رھے.ان خیالات کا اظہار امیدوارممبر صوبائی اسمبلی راجہ بابر کرامت نے یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اگر ہر دوبار مسلم لیگ ن کی حکومت کو اپنا عرصہ مکمل کرنے دیا جاتاتو آج پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ھوتا.مگر افسوس کہ سازشی عناصر نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے ملک و قوم کیساتھ زیادتی کر کے پاکستانی معیشت کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا.جس کے باعث آج ہر محب وطن پاکستانی پریشان ھے اور وہ ہر ممکن موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔
وطن عزیز کو بیس سال قبل تاریکیوں کی طرف دھکیلا گیا،راجہ بابر کرامت
Oct 13, 2020