حیدرآباد(نامہ نگار) سینئر مسلم لیگی رہنما سید فصیح الحسنین شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں رائج فرسودہ نظام حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے۔ انصاف ملنے کی آس میں اہل پاکستان تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں۔ جرائم اور غفلت کے مرتکب افرا کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ناتجربہ کاری اور غفلت نے مجھے بینائی سے محروم کردیا۔ آنکھوں میں ابتدائی خرابی کے بعد میں نے ماہرین چشم سے رجوع کیا تھا انہوں نے معائنے کے بعد میری آنکھوں کو بہترین قرار دیا اور میرا وقت ضائع کرتے رہے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میری بنائی مکمل طور پر ختم ہوگئی۔ 84 سالہ بزرگ رہنما نے افسردگی کے انداز میں کہا کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے ڈاکٹروں اور دیگر معالجین کو کیفر کردارتک پہنچاناضروری ہے تاکہ قیمتی انسانی جانیں بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اذیت پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں طبی عملے کی لوٹ مار کی مذمت کرتے ہوئے احتساب کیلئے سخت قوانین لانے کا مطالبہ کیا۔
فرسودہ نظام حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا:فصیح شاہ
Oct 13, 2020