مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1085372ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ 80لاکھ 40ہزار 63تک پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وبا کے وار جاری ہیں جس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1085372ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ 80لاکھ 40ہزار 63تک پہنچ گئے ۔متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبرپر ہے جہاں 2لاکھ 20ہزار 11افراد لقمہ اجل بن گئے اور کیسز 80لاکھ 37ہزار 789تک پہنچ گئے ۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات ایک لاکھ 9ہزار 894ہو گئیں ،71لاکھ 73ہزار 565کیسز ہو گئے ۔روس میں اموات 22ہزار722ہو گئیں جبکہ کیسز13لاکھ 14ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ کولمبیا میں27 ہزار985 افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ 9 لاکھ 19 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔برازیل 1لاکھ 50ہزار 709افراد لقمہ اجل بن گئے ،51 لاکھ3 سے زائد افراد متاثر ہوئے ۔ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ3 ہزار730 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور24ہزار186 اموات ہوئیں۔ سپین میں9لاکھ18 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 32 ہزار124 افراد جان کی بازی ہار چکے ۔ پیرو میں 8 لاکھ 51 ہزار 171 افراد متاثر اور 33 ہزار 357 ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 98 ہزار73ہوگئی،83 لاکھ 56 ہزار 618 فعال کیسزہیں۔