گذ شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید8 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 6588 ہو گئی جبکہ متا ثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ19 ہزار848 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 531 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 516 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد آٹھ ہزار چھ اکیاون رہ گئی ۔ ملک میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1 فیصد ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 95.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 424 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز انتقال کرنے والے مریضوں، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 531نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ19 ہزار848 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا وائرس کے3لاکھ4ہزار609 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8ہزار651 رہ گئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 264 اور سندھ میں 2 ہزار 556 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 78 ہو گئی ۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار428 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 892، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 534، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار367، بلوچستان میں 15 ہزار541، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار131 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اورہسپتا لوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے ۔