کووڈ19 ویکسین، جانسن اینڈ جانسن نے بھی تجربہ روک دیا

معروف عالمی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کہاہے کہ جن افراد پر کورونا وائرس کی ویکیسن کا تجربہ کیا جا رہا تھا ان میں ایک نا معلوم بیماری پائے جانے کی وجہ سے تجربہ روک دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے ماطبق معروف عالمی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کا کا کہنا تھا کہ جن افراد پر کووڈ 19 کی ویکیسن کا تجربہ کیا جا رہا تھا ان میں ایک عجیب سی مبہم بیماری کا انکشاف ہوا ۔ کمپنی کے مطابق اس مرض کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور کچھ وقت کے لیے ویکسین کے کلینکل ٹرائل کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نئی اور مبہم مرض کا تجزیہ ایک آزاد ڈیٹا اور سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ اور اس کے کلینیکل ایکسپرٹ کر رہے ہیں۔جانسن اینڈ جانسن کا کہنا تھا کہ جس بڑے پیمانے پر ویکسین کا تجربہ کیا جا رہا تھا اس میں ہزاروں افراد شامل ہیں اور اس سطح پر عارضی طور پر تجرباتی عمل کو روکنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ کمپنی نے اس سلسلے میں کوئی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن