رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس کے ذاتی محافظوں پر مشتمل سوئس گارڈز کے چار ارکان کا کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویٹی کن کے ترجمان میٹیو برونی نے سوموار کو ایک بیان میں کہا کہ سوئس دستے کے ان چاروں محافظوں میں کووِڈ19 کی علامات ظاہر ہورہی ہیں اور اس وقت وہ قرنطین میں ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت تمام محافظ ، خواہ وہ حاضر سروس ہیں یا نہیں،حفاظتی احتیاطی تدابیر کے تحت اندر اور باہر چہروں پر ماسک پہن کررکھیں گے۔ویٹی کن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 83 سالہ پوپ فرانسیس کی کرونا وائرس سے بچاﺅاور اس سے تحفظ مہیا کرنے کے لیے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔