صدر عارف علوی نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کےخلاف مظالم کا نوٹس لے۔
وہ برازیل، ڈنمارک، سویڈن، یونان، ہنگری اور یوکرین کے پاکستان میں نامزد سفیروں سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
صدر نے بھارت کی طرف سے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی بے نقاب کیا۔
صدر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے کوششیں کررہا ہے۔
اس سے قبل نامزد سفیروں نےصدر کو اپنی اسناد پیش کیں۔