ٹیکسلا+ جنڈ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)خان رب نوازخان آف پوڑ،اپنے علاقہ میںسرکردہ اورمعاملہ فہم شخصیت کے طورپرساری زندگی لوگوںکے مسائل حل کرواتے رہے،ان کی وفات سے پیداہونے والاخلابمشکل پوراہوسکے گا،ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم اٹک اورممبرقومی اسمبلی میجر طاہر صاد ق نے رب نوازخان مرحوم کے چھوٹے بھائی خان لیاقت علی خان اورانکے صاحبزادے حاجی خالد خان آف پوڑسے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کیا ، میجرطاہرصادق نے رب نوازخان مرحوم کے دیگر لواحقین وپسماندگان،جن میںراولپنڈی ڈویژن مسلم لیگ ن کے نائب صدر سردار ممتاز خان ، عصمت خان،عمران خان،ثاقب ممتاز خان ، سردار اخترحیات خان ، سردار عجب خان،شامل ہیں،سے بھی اظہارتعزیت کیا ، اور مرحوم کیلیئے بلندی درجات کی دعاکی،دریںاثناء حاجی خالدخان پوڑکی رہائش گاہ پرراولپنڈی اسلام آباد،فتح جنگ،اٹک،پنڈی گھیب اورٹیکسلاواہ کینٹ سے اظہارتعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ، معرو ف کشمیری لیڈر چوہدری محمداصغرآف گوجرانوالہ ،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک خان صداقت علی خان برہا ن،ٹیکسلاکی کاروباری شخصیت میرطارق مرتضی ، میر حسن مرتضی،حاجی عبدالقدیر،کونسلران واہ کنٹونمنٹ بورڈحاجی عبدالرحمن،راجہ عامر سعید ، معر وف مسلم لیگی رہنماء سیدامجدحسین شاہ،حاجی محمد اعجاز ،پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماء ملک نجیب الرحمن ارشد ، راجہ ظریف ستی،انجمن عباسیہ کے سربراہ حاجی راجہ محمدجان عباسی آف جوڑی ضلع اسلام آباد نے بھی پوڑ گاوں جا کرحا جی خالدخان سے انکے والد بزرگوار رب نوازخان مرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کیا ۔در یں اثناء انھوں نے اعتبار خان کی زیر سرپرستی موضع تراپ میں منعقدہ شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میجر گروپ صرف سیاسی دھڑا نہیں بلکہ یہ ایک مضبوط عوامی سیاسی و سماجی تحریک ہے ۔ اس موقع پر سہیل خان کمڑیال گروپ کے رہنما ملِک محمد فاروق اعوان کے علاوہ ملحقہ علاقوں کی متعدد سرکردہ سیاسی وسماجی رہنماؤں نے اپنی برادریوں اور دوستوں سمیت میجر گروپ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا
خان ربنواز کی وفات سے پیداہونیوالاخلابمشکل پوراہوسکے گا، طاہرصادق
Oct 13, 2021